آئندہ کبھی چاہت فتح علی خان کیساتھ کام نہیں کروں گی، وجدان رائو

آئندہ کبھی چاہت فتح علی خان کیساتھ کام نہیں کروں گی، وجدان رائو

آئندہ کبھی کسی دوسری ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کیساتھ کام نہیں کروں گی۔
آئندہ کبھی چاہت فتح علی خان کیساتھ کام نہیں کروں گی، وجدان رائو

Webdesk

|

31 May 2024

لاہور:پاکستان سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہونے والے گانے ''اکھ لڑی بدو بدی ''کی اداکارہ وجدان رائو نے بڑا انکشاف کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے کی کمائی نصف نصف تقسیم کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن گلوکار نے صرف 4چار ہزار روپے کی ادائیگی کی اور کہا کہ ایک ہزار روپے کا کھانا کھا لینا۔

ایک انٹرویومیں وجدان رائونے کہا کہ آئندہ کبھی کسی دوسری ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کیساتھ کام نہیں کروں گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چاہت فتح علی خان اور اِن کے درمیان گانے کی کمائی نصف نصف تقسیم کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن گلوکار نے ایسا نہیں کیا، انہیں صرف 4چار ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی اور کہا گیا کہ ایک ہزار روپے کا کھانا کھا لینا۔

اداکارہ نے کہاکہ گانے میں دونوں کی برابر محنت تھی اسی وجہ سے یہ مزاحیہ گانا اتنا ہٹ ہوا مگر اب چاہت فتح علی خان گانے کے مشہور ہونے کا سارا کریڈٹ خود لیے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!