20 hours ago
بابا صدیقی کے بیٹے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں

Webdesk
|
22 Apr 2025
نئی دہلی: گزشتہ سال قتل ہونے والے بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے ڈیشان صدیقی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق ذیشان صدیقی نے خبر رساں ادارے کہا کہ گزشتہ تین دن سے انہیں مسلسل ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے 10 کروڑ روپے ادا نہ کیے تو والد کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کیا اور پولیس کو مطلع نہ کرنے کی بھی ہدایت کی، تاہم ذیشان صدیقی نے پولیس سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دھمکی اور بھتہ مانگنے کی دفعات کے تحت تفتیش شروع کر دی ۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھمکیاں دینے والوں کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے جو اس سے قبل ان کے والد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
گزشتہ سال نوائڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیٹو آرٹسٹ محمد طیب کو ذیشان صدیقی کو وٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بشنوئی گینگ کے ارکان کو ایسے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سنا ہے جس میں وہ ڈرون کے ذریعے اداکار سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو نشانہ بنانے کی بات کر رہے تھے۔
اس نے مبینہ طور پر یہ بھی بتایا کہ گینگ کے ارکان ان کے آس پاس موجود بھی رہے، تاہم بعدازاں حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ غلط معلومات فراہم کر کے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کمشنر نیمیت گویال نے کہا کہ ذیشان صدیقی کو ملنے والی دھمکی کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments
0 comment