بچوں کے بائیکاٹ اور غیرت دلانے کے باوجود شوہر اور میں نے اسرائیلی کمپنی کیلیے کام کیا، جویریہ سعود کا اعتراف
ویب ڈیسک
|
7 Jun 2024
پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بچوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود انہوں نے اور شوہر سعود نے اسرائیل کی حامی امریکی کمپنی کیلیے کام کیا۔
واضح رہے کہ جویریہ اور سعود نے ایک ڈرنک کمپنی کے کمرشل کیلیے کام کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوڑے نے بتایا کہ ہمارے بچوں کو کام کی پیش کش کی گئی تھی مگر انہوں نے فلسطین کی وجہ سے بائیکاٹ کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کے انکار کے بعد، میں نے کمپنی کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بچے اشتہار میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں جس پر کمپنی نے کہا کہ آپ اشتہار کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ ترکیہ آجائیں، ہم کسی اور کے بچوں کو لے لیں گے۔
جویریہ نے کہا کہ میں اور سعود اشتہار کے لیے ترکیہ گئے تو ہمارے بچے بار بار ہمیں میسجز کرکے یہ احساس (غیرت) دلاتے رہے کہ ہمیں پیسوں کی خاطر فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام نہیں چاہیے تھا۔
اداکار سعود نے کہا کہ بچوں کو کون سمجھائے کہ اگر ہم اس اشتہار میں کام کرنے سے انکار کرتے تو اس کے بعد ہمیں کسی چھوٹے چیوڑے میں بھی اشتہار بھی نہیں ملتا۔
جویریہ اور سعود نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر کڑی تنقید کی۔
Comments
0 comment