بغیر اسکول گئے انگریزی سمیت 6 زبانیں مہارت کے ساتھ بولنے والی پاکستانی بچی
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
پاکستان کے شمالی علاقے متنوع ثقافتوں، مختلف نسلوں، خوبصورت مناظر پیش کرتے ہیں اور وہاں کے لوگ بہت ذہین جو تیزی سے چیزیں سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حال ہی میں لوئر دیر کی ایک بچی جو اسکول کبھی نہیں گئی اُس کی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد لڑکی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔
مقامی لڑکی کے مطابق وہ کبھی اسکول نہیں گئی لیکن اسے انگریزی سمیت چھ زبانوں پر عبور حاصل ہے۔
بچی نے بتایا کہ اُس کا تلعق لوئر دیر سے ہے جبکہ والدہ چترال اور والد پشاور سے ہیں، میرے والد 14 زبانوں پر عبور رکھتے ہیں جبکہ میں کبھی اسکول نہیں گئی اور 6 زبانیں روانی سے بولتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی، پشتو اور چترالی میں روانی رکھتا ہوں۔ میں مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج بیچ رہی ہوں اور میرا نام شمائلہ ہے۔
Comments
0 comment