بھارت کو شرم آنی چاہیے، ہسپانوی خاتون سے زیادتی پر بھارتی گلوکارہ سیخ پا

بھارت کو شرم آنی چاہیے، ہسپانوی خاتون سے زیادتی پر بھارتی گلوکارہ سیخ پا

ریچا چڈھا نے بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کے لیے گہرے دُکھ کا اظہار کیا
بھارت کو شرم آنی چاہیے، ہسپانوی خاتون سے زیادتی پر بھارتی گلوکارہ سیخ پا

Webdesk

|

6 Mar 2024

 ممبئی: ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پدا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں گلوکارہ چمنئی سری پدا کا کہنا تھا کہ اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کر سکتے ہیں جب‘چند’بھارتی اولمپک تمغہ جیتتے ہیں تو تمام بھارتیوں کو اس وقت بھی شرم آنی چاہیے جب‘چند’بھارتی مرد کسی غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کے لیے گہرے دُکھ کا اظہار کیا تھا اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ یکم مارچ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خواتین کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!