11 hours ago
بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں چل بسے

Webdesk
|
9 Oct 2025
ممبئی :11روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ آج دوران علاج چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ پنجابی گلوکار راجویر جوندہ موہالی کے فورٹِس اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ 11 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔
27 ستمبر کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے قریب بڈی کے مقام پر ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت شروع سے ہی نہایت نازک تھی، دماغی سرگرمی تقریبا ختم ہو چکی تھی اور انتہائی نگہداشت کے باوجود کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتہائی طبی نگہداشت اور مسلسل نگرانی کے باوجود، راجویر جوندہ چل بسے۔ آنجہانی گلوکار کی آخری رسومات کل صبح 11 بجے ان کے آبائی گاں پونا میں ادا کی جائیں گی۔راجویر جوندہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہے۔
وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔گلوکار کو بائیکنگ کا بہت شوق تھا اور وہ اکثر چندی گڑھ، موہالی اور پنچکولہ کے پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے رہتے تھے۔
راجویر جوندہ کے یوٹیوب چینل پر 1 ملین کے قریب سبسکرائبرز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2 ملین سے زائد فالورز ہیں۔حادثے سے 1 روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ گانا تو دِس پیندا پیش کر رہے تھے۔
Comments
0 comment