بھارتی اداکارہ 30 برس کی عمر دل کا دوڑہ پڑنے سے چل بسیں

بھارتی اداکارہ 30 برس کی عمر دل کا دوڑہ پڑنے سے چل بسیں

اہلِ خانہ فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
بھارتی اداکارہ 30 برس کی عمر دل کا دوڑہ پڑنے سے چل بسیں

Webdesk

|

23 Apr 2026

نئی دہلی: ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا سیروہی کو پیر کی رات کو اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا، اہلِ خانہ فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تاہم ان کی موت کے حوالے سے تاحال ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ دیویانکا کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ اس وقت غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد گانوں میں نظر آئیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ تھی، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد تھی۔

دیویانکا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا، جہاں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!