بھارتی فلم کو چھوڑنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، صباء قمر
Webdesk
|
5 Jul 2024
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلمیں آفر ہوئیں جبکہ بھارتی فلم 'لو آج کل' چھوڑنا میری بیوقوفی تھی۔
صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے 'انگلش میڈیم' سے قبل متعدد فلموں کو آفر آئی تھی جن میں 'دہلی'، 'لَو آج کل' اور 'کاک ٹیل' شامل ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم دہلی کے لیے میں نے آڈیشن دے دیا تھا مگر اس فلم کے لیے ان کی والدہ نہیں مانی تھیں جبکہ فلم لو آج کل کے لیے میں نے خود بیوقوفی کی تھی۔
صبا قمر کا بتانا تھا کہ میرا خیال تھا لو آج کل میں دیپیکا پڈوکون کا لیڈ رول ہے، میں نے سوچا دیپیکا کے سامنے مجھے کون دیکھے گا مگر جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے فلم دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم چھوڑ کر میں نے غلطی کی۔
Comments
0 comment