بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

منور فاروقی نے رواں ماہ کے آغاز میں میک اپ آرٹسٹ 'مہہ زبین کوٹ والا' سے شادی کرلی۔
بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

Webdesk

|

27 May 2024

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے ونر منور فاروقی دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی نے رواں ماہ کے آغاز میں میک اپ آرٹسٹ 'مہہ زبین کوٹ والا' سے شادی کرلی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈین نے دوسری شادی کرلی ہے اور ابھی اس سب کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس کی شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق ممبئی میں ہونے والی منور اورمہہ زبین کی شادی کی تقریب میں بھی جوڑے کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی میں سے ان کا ایک بیٹا ہے اور جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے بگ باس میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!