بل بل پاکستان گانا بنانے والے یوٹیوبر رات گئے لاہور سے اغوا

بل بل پاکستان گانا بنانے والے یوٹیوبر رات گئے لاہور سے اغوا

عون کو لاہور میں اُن کے فلیٹ سے مسلح افراد نے حراست میں لیا
بل بل پاکستان گانا بنانے والے یوٹیوبر رات گئے لاہور سے اغوا

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2024

یوٹیوب کی مزاحیہ ویڈیوز اور پیروڈیز بنانے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو نامعلوم سادہ لباس اہلکار اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو ان کے اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ اس پیش رفت کو لاپتہ شخص کے بھائی علی شیر کھوسہ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر شیئر کیا۔

خاندان کے ایک فرد کے مطابق، سادہ کپڑوں میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی رات کو انہیں فلیٹ سے زبردستی اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ 

بھائی نے لکھا کہ عون کی غیر قانونی حراست کے خلاف آپ لوگ آواز اٹھائیں اور اُن کی واپسی و صحت یابی کیلیے دعا بھی کریں۔

یہ اغوا کھوسہ کے ایک پیروڈی گانا بل بل پاکستان کے ریلیز ہونے کے چند دن بعد ہوا ہے۔ گانے میں، کھوسہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت والی حکومت کو عوام پر بجلی کے بے تحاشا بلوں اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

Bill Bill Pakistan

https://youtu.be/I9Pyg7PugHk

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!