بلاول بھٹو کیلیے لڑکی پسند کرلی گئی، جلد منگنی متوقع
ویب ڈیسک
|
11 Dec 2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بٹو زرداری کے لیے لڑکی کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 15 یا 16 دسمبر کو ان کی منگنی کی رسم کر دی جائے گی۔
بلاول بھٹو کے لیے کس لڑکی کا انتخاب کیا گیا ابھی تک اس کا نام یا تفصیلات تو سامنے نہیں ا سکی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ دبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہے۔
بلاول کے لیے دلہن کی تلاش میں آصفہ اور بختاور نے اہم کردار ادا کیا جب کہ بختاور کے سسر نے بھی اس حوالے سے لڑکی تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔
بعد ازاں بلاول کے والد اور پھپھو نے دبئی جا کر اس لڑکی کو پسند کر کے فائنل کر دیا اب کہا جا رہا ہے کہ بلاول کی منگنی کی رسم 15 یا 16 دسمبر کو دبئی یا پھر کراچی میں ہوگی غالب امکان یہ ہے کہ مرکزی تقریب دبئی میں منعقد کی جائے۔
Comments
0 comment