باپ بیٹی کی لازوال محبت، ویڈیو نے دل جیت لیے
مقامی ریسٹورنٹ میں بیٹی باپ کو بار بار کھانے کی پیش کش کرتی رہی
ویب ڈیسک
|
12 Jul 2024
انٹرنیٹ پر باپ اور بیٹی کے درمیان لازوال محبت کی دل گرفتاں ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں باپ اور بیٹی کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا بانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ منظر دیکھ کر صارفین نہ صرف خوش ہوئے اور انہوں نے بیٹی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ویڈیو میں لڑکی اپنے والد کو کھانا پیش کرتی دکھائی دے رہی ہے لیکن وہ کھانے کی واضح کمی کی وجہ سے بار بار انکار کر رہا ہے۔
باپ کے انکار کے باوجود، بیٹی اپنی بے لوث طبیعت اور اپنے باپ کے لیے فکرمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مسلسل اپنے کھانے کی پیشکش کی۔
ویڈیو نے ان کے رشتے کی خوبصورتی، والد کی قربانی اور لڑکی کے مہربانی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے بہت سے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔
Comments
0 comment