بوائے فرینڈ سے بریک اپ سے متعلق سوال پر تمنا بھاٹیا کا صحافی کو کرارا جواب
مجھے فلم کے علاؤہ کسی پر کوئی بات نہیں کرنی، اداکارہ

ویب ڈیسک
|
9 Apr 2025
ممبئی میں اپنی تیلگو فلم "اوڈیلا 2" کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک صحافی کے بوائے فرینڈ سے بریک اپ سے متعلق سوال کا کرارا جواب دیا ہے۔
صحافی نے اپنے سوال میں ان کے سابق بوائے فرینڈ وجے ورما کی طرف اشارہ کیا۔
صحافی نے تمنا سے پوچھا کہ "کیا کوئی ایسی شخصیت ہے جس پر آپ 'وجے' (فتح) حاصل کرنا چاہتی ہیں؟"
سوال میں "وجے" کا لفظ واضح طور پر وجے ورما کی طرف اشارہ تھا۔
تمنا نے سوال کو سنجیدگی سے نہ لیتے ہوئے کہا: "یہ کوئی اچھا سوال نہیں ہے۔ میں اس طرح کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف اپنی فلم "اوڈیلا 2" پر بات کرنا چاہتی ہیں لہذا سوالات کو فلم تک ہی محدود رکھا جائے۔
Comments
0 comment