چاہت فتح علی کے گانے بدھو بدی کو 1 کروڑ 93 لاکھ ویوز مل گئے
یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد صارفین نے ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے ہیں
ویب ڈیسک
|
23 May 2024
مضحکہ خیز گلوکار اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان کے ایک ماہ قبل ریلیز ہوئے گانے کو ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے۔
ایک مہینے میں بدھو بدی گانے کو یوٹیوب پر 1 کروڑ 92 لاکھ 28 ہزار اور 283 صارفین نے دیکھا۔
یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد افراد نے اس پر کمنٹس کیے اور چاہت فتح علی کو موسیقی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ چاہت فتح علی اپنی مضحکہ خیز گلوکاری اور حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
Comments
0 comment