7 hours ago
ڈکی بھائی کا مداح کا دیا گیا 10 لاکھ کا چیک عطیہ کرنے کا اعلان
یہ چیک 22دسمبر 2025ء کا ہے جسے عادل زاہد نامی شخص نے بھیجا ہے
Webdesk
|
25 Dec 2025
لاہور: یوٹیوبر ڈکی بھائی نے مداح کی جانب سے سالگرہ پر بھیجا جانیوالا10 لاکھ کا چیک عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعوی کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ پر 10لاکھ روپے کا چیک تحفے کی صورت میں بھیجا ہے۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ یہ چیک 22دسمبر 2025ء کا ہے جسے عادل زاہد نامی شخص نے بھیجا ہے اور اس پر بھیجنے والے نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔
یوٹیوبر نے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ بھیجا جو میرے لئے بہت بڑی بات ہے، شکریہ آپ کا۔ میں اسے کیش کروا کر عطیہ کروں گا۔
Comments
0 comment