ڈکی بھائی کی ضمانت منظور، جلد رہائی متوقع

ڈکی بھائی کی ضمانت منظور، جلد رہائی متوقع

لاہور ہائیکورٹ نے جوا ایپ تشہیر کیس میں ضمانت منظور کرلی
ڈکی بھائی کی ضمانت منظور، جلد رہائی متوقع

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2025

لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر غیر قانونی جوا اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دے دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سعد الرحمن کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

FIR ریاست کی جانب سے NCCIA لاہور نے 17 اگست کی شب درج کرائی تھی، جس میں الیکٹرانک جرم سے متعلق دفعات 13 (الیکٹرانک جعل سازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل تھیں۔ اس کے ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی (تجارتی انعامی اسکیمیں) اور 420 (دھوکا دہی) بھی شامل کی گئی تھیں۔

کیس کی تفتیش ایک ایسے انکوائری سے شروع ہوئی تھی جو 13 جون کو اس اطلاع پر کی گئی کہ متعدد یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز مبینہ طور پر مالی فائدے کے عوض جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!