ڈکی بھائی کی اہلیہ کے لئے بری خبر

ڈکی بھائی کی اہلیہ کے لئے بری خبر

ڈکی بھائی 20 اگست سے این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ کے لئے بری خبر

Webdesk

|

21 Oct 2025

لاہور : جوئے کی ایپلی کیشن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کو طلب کرلیا جب کہ ڈکی بھائی کے خلاف بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

ڈکی بھائی 20 اگست سے این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں جب کہ ان کی اہلیہ عروب جتوئی قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں لیکن اب عدالت نے انہیں آئندہ ماہ نومبر کے آغاز میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عروب جتوئی کو لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے طلب کرلیا جب کہ این سی سی سی آئی نے دیگر ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے خلاف جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کے کیس کی سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ نے کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت 3نومبر 2025تک ملتوی کرتے ہوئے عروب جتوئی کو طلب کرلیا تاکہ کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!