اداکارہ کاجول کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز

اداکارہ کاجول کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز

طویل العمری کے باعث لیجنڈری اداکارہ متعدد طبی امراض کا شکار ہیں ، ڈاکٹرز
اداکارہ کاجول کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی والدہ کو شدید علالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور کاجول کی والدہ نتوجا کو طبیعت بہت زیادہ بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں اور پھر آئی سیسی میں رکھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق طویل العمری کے باعث لیجنڈری اداکارہ متعدد طبی امراض کا شکار ہیں تاہم انہیں جس وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا اب وہ حالت نہیں اور صورت ھال بہت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 80 سالہ تنوجا کو ابھی ڈاکٹرز نے اپنی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تنوجا نے بھارتی اور بنگالی فلم انڈسٹری میں طویل عرصے تک کام کیا اور وہ خود فلم میکر کمار سین اسمارتھ کی بیٹی تھیں، جس کے بعد تنوجا کی شادی بھی فلم میکر شومو مکھرجی سے ہوئی جس سے اُن کے ہاں دو بیٹیوں کاجول اور تنیشا کی پیدائش ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!