اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کی ’ماں‘ نکلیں

اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کی ’ماں‘ نکلیں

اس بات کا انکشاف خود اداکارہ نے کیا ہے
اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کی ’ماں‘ نکلیں

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2025

پاکستان اداکارہ مریم نفیس نے کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنے قریبی اور گہرے تعلقات پر پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

مریم نفیس نے پی ایس ایل کے ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کی اور اعظم خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے جب اپنے اوراعظم خان کے رشتے پر لب کشائی کی تو سب حیران رہ گئے۔

مریم نفیس اسٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اعظم کو ایک بار میں نے بولا کہ تم میرے بچوں جیسے اور میری اولاد ہو ، اُس روز سے اعظم نے مجھے ماں بولنا شروع کیا اور وہ محبت میں بولتا ہے۔

مریم کے مطابق اعظم خان کے منہ سے انہیں خود کے بارے میں ماں سننا بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اس کو پسند بھی کرتی ہیں اور یہ اُن کے لیے قابل فخر بھی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ گراؤنڈ میں صرف اعظم خان کو سپورٹ کرنے آئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!