2 hours ago
اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا
Webdesk
|
17 Jun 2026
ممبئی: بھارتی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں ساتھی اداکارہ نے اداکار اجوال شرما پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کردیئے۔
ٹی وی ڈرامہ''ساجن گھر''کی معروف اداکارہ سنچیتا اگلے کی ممبئی کے اپارٹمنٹ میں مبینہ خودکشی نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس ابھی اس معاملے کی تحقیقات کر ہی رہی تھی کہ اس کیس میں ایک نیا اور چونکا دینے والا موڑ آ گیا ہے۔
سنچیتا کی قریبی دوست اور اداکارہ اندراکشی کانجی لال نے سنچیتا کے ساتھی اداکار اجوال شرما پر ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
اداکار اجوال شرما نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا سنچیتا کے ساتھ کوئی افیئر نہیں تھا، بلکہ سنچیتا اپنے سابق بوائے فرینڈ کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں تھیں اور اسی بریک اپ کی وجہ سے انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
اداکار نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اپنے آبائی شہر میں ہیں اور ان کا سنچیتا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔تاہم اب اداکارہ اندراکشی نے اجوال کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر متوفی اداکارہ کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اندراکشی کا کہنا تھا کہ سنچیتا نے ہراسانی اور بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ہی ڈرامہ''ساجن گھر''چھوڑا تھا۔ اجوال شرما نے سنچیتا سے پیسے ادھار لیے تھے اور جب سنچیتا نے رقم واپس مانگی تو اجوال نے انہیں گالیاں دیں، ذلیل کیا اور مارنے کی دھمکی بھی دی۔
اندراکشی نے دعوی کیا کہ ان کے پاس دونوں کی چیٹس کے اسکرین شاٹس موجود ہیں جن میں اجوال نے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ سنچیتا نے پروڈکشن ہاس کے اعلی حکام سے بھی شکایت کی تھی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
Comments
0 comment