''دل کا دورہ''۔۔ آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے اہم پیغام ؟

''دل کا دورہ''۔۔ آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے اہم پیغام ؟

مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے اتنے مداح ہیں، اتنے لوگ میرے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ میرے دل میں آپ سب کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔
''دل کا دورہ''۔۔ آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے اہم پیغام ؟

Webdesk

|

16 Aug 2024

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے، نے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے مزید وضاحت دی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا اور اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی دعائوں پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے اتنے مداح ہیں، اتنے لوگ میرے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ میرے دل میں آپ سب کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں پر واضح کیا ہے کہ انہیں درحقیقت دل کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔میرا بلڈ پریشر 80سے 200 تک چلا گیا تھا لیکن یہ ہارٹ اٹیک نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی کہ 2-3ہفتوں تک میں مسلسل سفر میں رہی،  جس کی وجہ سے میری صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا اور نتیجتاً میں بیمار پڑ گئی۔ اپنی صحت کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے میں اس قدر بیمار ہوگئی کہ مجھے اسپتال جانا پڑا۔

آئمہ نے اپنا خیال رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "ہم سب انسان ہیں اور ہمیں اپنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ صحت سب سے اہم ہے۔"

آخر میں، آئمہ بیگ نے اپنے تمام چاہنے والوں کی دعائوں اور نیک تمنائوں کا شکریہ ادا کیا، اور ہر ایک کو اپنی صحت کا بہترین خیال رکھنے کی ترغیب دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!