در فشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر ماریہ علی کا دعویٰ
Webdesk
|
17 May 2024
مشہور پاکستانی یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ بلال عباس خان اور دو فشاں سلیم نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا ہے۔
بلال عباس خان اور در فشاں سلیم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب اداکار ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں ڈرامہ عشق مرشد میں ایک ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا اور ان کی فین فالوونگ بھی لاکھوں میں ہے۔
بلال عباس خان اور اداکارہ در فشاںسلیم کی خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ہمیشہ کے لیے جیون ساتھی کے طور پر قبول کر لیا ہے۔
معروف یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ بلال عباس اور در فشاں سلیم نے نکاح کرلیا ہے، اور وہ ابھی تک اپنے نکاح کا باضابطہ اعلان نہیں کرنا چاہتے۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ سینما گھروں میں نشر ہونے والی عشق مرشد کی آخری قسط کے دوران بلال عباس خان نے اداکارہ در فشان سلیم کا ہاتھ پکڑا تھا۔
جیسے ہی ماریہ علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیلنے لگی، بلال عباس خان اور در فشان سلیم کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو بہت اچھی بات ہے ، دونوں کو باضابطہ اعلان کرنا چاہئے۔
Comments
0 comment