5 hours ago
درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا ردِعمل سامنے آگیا
Webdesk
|
6 Jul 2026
لاہور: معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ سے کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی مبینہ شادی سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں تاہم ان دعوں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔
اس سے قبل درِفشاں سلیم کی جانب سے بھی ان کی اسٹائلسٹ نے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ رجب بٹ نے بھی واضح مقف اختیار کیا تھا۔
اب یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رجب بٹ کے مطابق انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذیعے ہوا جب لوگ مسلسل ان سے سوالات کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔
رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف اس لیے فوری تردید کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہو کیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی۔
Comments
0 comment