دو بچے کھو چکی ہوں! ماریہ بی صدمے سے رو پڑیں

دو بچے کھو چکی ہوں! ماریہ بی صدمے سے رو پڑیں

اس غم کی وجہ سے مجھے نروِس بریک ڈائون بھی ہوا
دو بچے کھو چکی ہوں! ماریہ بی صدمے سے رو پڑیں

Webdesk

|

3 Dec 2024

مشہور ڈیزائنر ماریہ بی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، انہوں نے نجی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا آنسو جھلکتی آنکھوں کے ساتھ ذکر کرڈالا۔

ماریہ بی یوں تو کچھ عرصہ قبل اپنے ملبوسات کی وجہ سے مشہور تھیں مگر اب انکی وجہ شہرت صرف فیشن انڈسٹری نہیں بلکہ متعدد سماجی، معاشرتی اور عالمی مسائل بھی بن چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں اپنے دو بچے کھو چکی ہوں اور اس غم کی وجہ سے مجھے نروِس بریک ڈائون بھی ہوا، جب اولاد کو کھودیتے ہو تو یہ زندگی کا سب سے بڑا غم ہوتا ہے کیونکہ میرے بچوں کو مجھ سے چھین لیا گیا میں مجھے اس کی تفصیل میں نہیں جانا۔

صرف 22 سال کی تھی جب مجھے یہ صدمہ ملا، میں نہ کسی سے بات کرپاتی تھی، نہ اٹھ بیٹھ پاتی تھی، پہلی آواز جو مجھے سنائی دی تھی وہ فجر کی اذان کی تھی، بس مشکل وقت میں وہ اذان نہیں بھولتی، مجھے اللہ سے محبت تو تھی ہی، میں نے سوچ رکھا تھا بچوں کا پہلا لفظ اماں یا ابا نہیں اللہ ہوگا اور وہ ہی سکھایا، دونوں بچوں نے پہلا لفظ اللہ ہی کہا'۔

ماریہ بی ایک سال سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور اسرائیلی پروڈکٹس کے بائیکاٹ پر بھی کھل کر بولتی نظر آرہی ہیں، لیکن پہلی مرتبہ ماریہ بی نے نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'دور سے ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ سب ٹھیک ہے لیکن میری زندگی میں بہت مشکلات آئیں'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!