آفتاب اقبال دبئی میں گرفتار، بھائی کی تصدیق

آفتاب اقبال دبئی میں گرفتار، بھائی کی تصدیق

آفتاب اقبال مانچسٹر سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا
آفتاب اقبال دبئی میں گرفتار، بھائی کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

معروف ٹیلی ویژن میزبان اور صحافی آفتاب اقبال کو مبینہ طور پر 22 دسمبر کو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

آفتاب اقبال کے ان کے اہل خانہ نے گرفتاری کی تصدیق کی اور ان کے بھائی جنید اقبال نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ  آفتاب اقبال انگلینڈ کے علاقے مانچسٹر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) واپس جا رہے تھے جب انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

بھائی نے بتایا کہ جب وہ اتوار کی رات اپنی پرواز [قطر ایئرویز کیو آر 1018] پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچے تو حکام نے انہیں روکا اور بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرلیا۔

جنید اقبال نے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور آفتاب اقبال کو واپس لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!