فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

خدیجہ شاہ کی آج بھی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے، جیل حکام
فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

نو مئی ہنگامہ آرائی میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور معروف فیشن ڈیزائنر صنم جاوید کی رہائی کا معاملہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے جیل حکام نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں جیل منتقل کیا گیا، اس دوران انہوں نے پندرہ ماہ کے طویل عرصے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا۔

جیل حکام کے مطابق صنم جاوید کے دہشت گردی کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے تاحال روبکار موصول نہیں ہوئے جس کی وجہ سے انہیں کی آج رہائی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کے احکامات آج واپس لیے تاہم عدالت کی جانب سے روبکار موصول نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فی الحال جیل میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی ہنگامہ آرائی کے کیس میں صنم جاوید کو اُس وقت رہا کرنے کا حکم دیا جب پولیس نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست عدالت میں دی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ صنم جاوید کو کوئٹہ سے لاہور جانے کی بھی اجازت ہے، جس پر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس لاہور پہنچی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!