1 hour ago
گھر پر شرعی پردہ کرتی ہوں، مجھے آپ صرف ٹی وی پر ایسے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر نبیہا کا مضحکہ خیز دعوی
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2025
سوشل میڈیا پر مشہور نفسیات دان اور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک بار پھر گفتگو کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار اپنی شادی نہیں بلکہ اپنے سخت پردے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ہے، جس میں ڈاکٹر نبیہا اپنے پردے کے معمولات بتاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں بھی مکمل پردہ کرتی ہیں، حتیٰ کہ بھائی اور دیور کے سامنے بھی نہیں جاتیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر گھر میں کوئی پلمبر یا مزدور آئے تو وہ فوراً سخت انداز میں پردہ کر لیتی ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے یہ وضاحت بھی کی کہ “میں پردہ صرف اسکرین پر نہیں کرتی، لوگ مجھے صرف آن لائن دیکھتے ہیں، حقیقت میں میری زندگی اس سے کہیں مختلف ہے۔”
واضح رہے کہ ڈاکٹر انفلوئنسر رواں ماہ ان کی شادی کی تقریبات کے ویڈیوز اور تصاویر بھی غیر معمولی توجہ کا باعث بنی تھیں، جن پر انہیں لباس، زیورات اور مولانا طاریق جمیل کے گھر نکاح کے دوران گانا گانے سے متعلق تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شدید تنقید کے بعد انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے حملوں نے انہیں اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا کہ وہ طلاق تک کے بارے میں سوچنے لگیں تھیں تاہم انہوں نے ارادہ فوری ترک کیا۔
Comments
0 comment