گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے کونسی شرط رکھ دی؟
Webdesk
|
15 May 2024
ممبئی: گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے اہم شرط رکھ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی سے معافی مانگی تھی۔
سومی علی نے کہا تھا کہ کالے ہرن کے شکار کے واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں، اس وقت سلمان خان کی عمر بھی کم تھی، ان سے انجانے میں غلطی ہوگئی تھی لہٰذا میں بشنوئی گینگ کے سربراہ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ اس واقعے کو بھول جائیں، میں سلمان خان کی طرف سے معافی مانگ رہی ہوں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق سومی علی کے معافی نامے کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے اپنی شرط بتائی ہے۔
بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں۔
دیویندر بودیا نے کہا کہ اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم انہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ سلمان خان اپنی معافی کے ساتھ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔
Comments
0 comment