حبا بخاری کا حاملہ خواتین کو اہم مشورہ
Webdesk
|
21 Oct 2024
پاکستانی اداکارہ حبا بخاری، جنہوں نے حال ہی میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے، اداکارہ نے حاملہ ماں کے ساتھ خود کی دیکھ بھال اور انداز سے متعلق تجاویز شیئر کی ہیں۔
اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ حاملہ ہونے کے بہترین فوٹو شوٹ کے بعد، اداکارہ نے حاملہ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی جسمانی اور جذباتی تندرستی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اداکارہ نے حاملہ خواتین کو زندگی کو بدلنے والے اس تجربے کے دوران اعتماد کو بڑھانے کے لیے "اچھے کپڑے" پہننے اور "اپنے بالوں کو اسٹائل کرنے" کا مشورہ دیا۔
اس سے قبل انہوں نے تیرے عشق کے نام اسٹار کا فوٹو شوٹ، جس میں انہوں نے سرخ لباس زیب تن کیا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
0 comment