ہانیہ عامر کا نیا ہیئر کٹ مداحوں کو بھا گیا
Webdesk
|
11 Jul 2024
کراچی : پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے نیا ہیئر کٹ کروایا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہانیہ عامر کی اپنے نئے ہیئر کٹ میں شیئر کی گئی تصویریں وائرل ہو گئی ہیں۔
صارفین کو اپنی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا یہ نیا ہیئر کٹ خوب بھا رہا ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر لائیکس اور تعریفی تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ کسی تقریب میں شریک ہیں۔اس ویڈیو میں بھی ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ناصرف ہانیہ کے اس نئے انداز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ اْنہیں اس نئے ہیئر کٹ میں 'حقیقی گڑیا' قرار دے رہے ہیں۔
Comments
0 comment