ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک لڑکے سے لاہوری پنجابی لہجے میں اردو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

3 Dec 2025

لاہور: معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی زیادہ لگ رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک لڑکے سے لاہوری پنجابی لہجے میں اردو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ کو لاہوری پنجابی انداز میں بتاتے ہیں کہ وہ بڑگڑ بنا ڑہے ہیں، جس پر ہانیہ عامر نے بھی ان کی نقل اتاری اور جواب دیا کہ ان سے کہو کہ اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں۔

ویڈیو میں اداکارہ نے متعدد بار برگر کے لفظ کو لاہوری پنجابی انداز میں بڑگڑ بولا، اور ان کی لاہوری اردو سن کر ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا بھی ہنس پڑا۔

اداکارہ کی جانب سے لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کے انداز کو معصومانہ قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!