حرا مانی پروگرام میں زار و قطار رو پڑیں، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
معروف اداکارہ حرا مانی رمضان کے ایک شو کے دوران نعت پڑھتے ہوئے اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق میزبان احسن خان کے شو میں شرکت کے دوران حرا مانی نے قاری وحید ظفر قاسمی کی مشہور نعت رسول مقبول ﷺ ’فاصلوں کو تکلف ہے پڑھی‘۔
اس دوران وہ نعت پڑھتے ہوئے پہلے آبدیدہ ہوئیں اور پھر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، رونے لگیں۔
احسن خان نے بتایا کہ حرا مانی کو اپنے والد کی یاد آئی تھی جس کی وجہ سے وہ روکنے لگی تھیں، اس دوران دوسری میزبان جگن کاظم نے حرا کو تسلی دی اور سنبھالنے میں مدد کی۔
حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ (جو مانی کے نام سے مشہور ہیں) نے 18 ستمبر 2021 کو فیس بک پر اپنے سسر کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی۔
حرا مانی نے اپنے والد کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا استاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی جانب سے دی گئی نصیحتوں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
حرا مانی نے اپنے والد کا ایک پرانا فیس بک پوسٹ بھی دوبارہ شیئر کیا، جس میں ان کے فلسفیانہ نظریات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں لکھا تھا، "موت ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے، اس لیے محتاط رہو—دوسروں کے ساتھ برا مت کرو اور موت کے بعد اپنی نئی زندگی کو محفوظ بناو۔"
Comments
0 comment