حسین نواز کے بیٹے زید کی شادی میں پہنا مریم نے بھارتی ڈیزائنر کا جوڑا، قیمت آپ کو حیران کردے گی
Webdesk
|
29 Dec 2024
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز اپنے سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کی وجہ سے تقریب کا مرکز بنی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بارات کی تقریب میں بھارتی ڈیزائنز سیبا ساچی مکھرجی کا تیار کردہ سرخ اور سنہرے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔
اس جوڑے میں مریم نواز کھل کر سامنے آئیں اور اُن کی تصاویر سامنے آنے پر سب ہی تعریف کرنے پر مجبور ہوئے۔
جوڑے کی قیمت؟
بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ جوڑے کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے 16 لاکھ 23 ہزار روپے کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے جاتی امرا میں ہوا تھا۔
زید حسین کی شادی کی تقریب میں برطانیہ، امریکا، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے مہمان بھی شریک ہیں۔
ولیمے کیلیے 1500 مہمانوں کی تواضع کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہیں۔
تقریب اور مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے خاص انتظامات کیے ہیں جبکہ غیر ملکی مہمانوں کو سرکاری گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔
Comments
0 comment