جھانوی کپور نے بڑا اعتراف کرلیا

جھانوی کپور نے بڑا اعتراف کرلیا

کچھ لوگ خود کو ڈاکٹر کہہ کر دوسروں کے چہرے کا جائزہ لیتے ہیں
جھانوی کپور نے بڑا اعتراف کرلیا

Webdesk

|

31 Oct 2025

کراچی: بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے خود پر بفیلو پلاسٹی کے الزامات کے بعد اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروائے لیکن انہوں نے بفیلو پلاسٹی نہیں کروائی۔

شوبز ویب سائٹ بولی وڈ شادیز کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے تازہ ٹاک شو میں جھانوی کپور کی سرجری اور میک اپ پروسیجرز پر بات کی گئی اور بتایا گیا کہ اداکارہ نے بفیلو پلاسٹی بجھی کرا رکھی ہے۔

اداکارہ نے خود سے متعلق دعوے کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہون نے ٹاک شو میں کیے گئے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا، تاہم ساتھ ہی بعض پلاسٹک سرجریز اور میک اپ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا۔

جھانوی کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وائرل ویڈیو میں دعوی کیا گیا کہ انہوں نے بفیلو پلاسٹی کرائی ہے لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے، انہوں نے ایسا نہیں کروایا۔

اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لوگ خود کو ڈاکٹر کہہ کر دوسروں کے چہرے کا جائزہ لیتے ہیں جو غلط ہے اور وہ غلط باتیں اور مشورے بھی دیتے ہیں، جس کے سماج پر برے اثر پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی نوجوان لڑکی ایسی ویڈیو دیکھ کر سرجری کروا لے اور کچھ غلط ہو جائے تو یہ اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اس لیے ایسے موضوعات پر اس طرح کی گفتگو نہیں کی جانی چاہیے۔

جھانوی کپور نے نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ سرجری ضرور کرائی ہے لیکن وہ سنجیدگی، احتیاط اور درست طریقے سے کی گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!