جرمن قونصل جنرل بھی سندھی ثقافت میں رنگ گئے، ویڈیو

جرمن قونصل جنرل بھی سندھی ثقافت میں رنگ گئے، ویڈیو

دنیا بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے
جرمن قونصل جنرل بھی سندھی ثقافت میں رنگ گئے، ویڈیو

ویب ڈٰیسک

|

3 Dec 2023

کراچی میں  تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے اتوار کو سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔

جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں، لوٹز نے خوبصورت سندھی لباس پہن کر، سندھی زبان میں سندھ کے لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھرپور اور گہری ثقافت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں سندھی ثقافتی دن بھرپور انداز سے منایا جاتا ہے، جس کا سلسلہ سال 2010 میں شروع ہوا تھا۔

https://x.com/GermanyinKHI/status/1731208060771708973?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!