جوبائیڈن کا امریکی لڑکیوں سے شادیاں کرنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

جوبائیڈن کا امریکی لڑکیوں سے شادیاں کرنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

جو بائیڈن کے اعلان کی روشنی میں لاکھوں غیر ملکی تارکین کو امریکہ شہریت مل جائے گی
جوبائیڈن کا امریکی لڑکیوں سے شادیاں کرنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

Webdesk

|

20 Jun 2024

امریكی صدر جو بائیڈن نے امریكی شہریوں سے شادیاں كرنے والے لاكھوں غیرقانونی تاركین وطن كو شہریت دینے كا اعلان كردیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن كا كہنا تھا كہ اس بات پر یقین كرنا بہت مشكل ہے لیكن میں ببانگ دُہل یہ باتیں كہہ رہا ہوں كہ بارڈر امیگریشن پر سیاست كرنے میں میری كوئی دلچسپی نہیں ہے بلكہ میری دلچسپی اسے حل كرنے میں ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی كے مطابق امریكی حكام كے مطابق بائیڈن كے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تاركین وطن فائدہ حاصل كرنے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تك امریكا میں 10 سال مكمل ہو چكے ہوں گے۔ 

حكام كے مطابق امریكی شہریوں سے شادیاں كرنے والے تقریباً 5 لاكھ غیرقانونی تاركین وطن بائیڈن كے اس نئے پروگرام كیلئے اہل ہوں گے جبكہ نئے پروگرام كے تحت 50 ہزار كے قریب 21 سال سے كم عمر كے امریكی شہریت كے حامل بچوں كے والدین بھی امریكی شہریت كیلئے اہل ہوں گے۔ 

برطانوی خبر ایجنسی كے مطابق امریكی صدر جوبائیڈن كی جانب سے سابق صدر اور ریپبلكن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ كی 'ڈیپورٹیشن پالیسی، كے برعكس غیرقانونی تاركین وطن كو شہریت كی پیشكش صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل كی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!