7 hours ago
جوئے کی تشہیر کا کیس، ڈکی بھائی کے حوالے سے پیشرفت

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، یو ٹیوبر سعد عرف ڈکی بھائی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پانچ روز قبل بیرون ملک جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کو گرفتار کیا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ اُن کا نام پی این ایل لسٹ میں تھا۔
این سی سی اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ڈکی بھائی کے خلاف انویسٹی گیشن جاری ہے جس سے بچنے کیلیے وہ بیرون ملک فرار ہورہے تھے۔
Comments
0 comment