3 hours ago
جویریہ سعود کو لینے کے دینے پڑ گئے، شدید تنقید کی زد میں آگئیں
Webdesk
|
3 Apr 2026
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود عید سپیشل پروگرام کے دوران اس وقت تنازع کا شکار ہو گئیں جب شو کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ یمنی زیدی کی مبینہ بچپن کی تصویر غلط طور پر پیش کی گئی۔
پروگرام میں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل کھیلا جا رہا تھا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں، تاہم ایک تصویر کو یمنی زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا، جو درحقیقت ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی نکلی۔
بعدازاں یمنی زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ تصویر ان کی نہیں ہے، اس معاملے پر عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد جویریہ سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا سے تصویر بغیر تصدیق کے حاصل کر کے نشر کر دی، جس پر انہیں افسوس ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال حمید کے والد نے موقف اختیار کیا کہ یہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور ٹی وی شو میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی، معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments
0 comment