کہا گیا آپ بہت لمبی ہیں، ہیروئن نہیں بن سکتیں، ماہم عامر

Webdesk
|
12 Oct 2025
کراچی : اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں کیریئر شروع کرنے کے آغاز میں انہیں ایک ٹی وی چینل کی خاتون مالک نے انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی اور کہا کہ آپ بہت لمبی ہیں، آپ ہیروئن نہیں بن سکتیں۔
ماہم عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر لڑکیوں کا قد زیادہ لمبا نہیں ہوتا اور جو لڑکیان دراز قد ہوتی ہیں، ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ان کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔
ان کے مطابق زمانہ طالب علمی میں ان کے لمبے قدر کی وجہ سے ہر کوئی ان سے متعلق یہی سوچتا تھا کہ وہ زائد العمر ہیں اور وہ مسلسل فیل ہوئی ہوں گی، تبھی ابھی تک پڑھ رہی ہیں۔
ماہم عامر نے بتایا کہ والدین نے ہمیشہ ان کی ہمت بڑھائی لیکن سماج میں ہر کوئی انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے طعنے دیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک معروف ٹی وی چینل نے انہیں ڈرامے میں کام کے لیے بلایا اور وہ چینل کی مالک خاتون سے ملیں، جنہوں نے انہیں لمبے قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے انکار کردیا۔
ان کے مطابق خاتون نے انہیں کہا کہ وہ بہت لمبی ہیں، وہ کبھی بھی ہیروئن نہیں بن سکتیں، اتنے قد تو مرد اداکاروں کے بھی نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل کی مالک خاتون نے انہیں شعبہ ہی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا،جس پر انہوں نے انہیں وہیں جواب دیا۔
ماہم عامر کے مطابق انہوں نے ٹی وی چینل کی مالک خاتون کو کہا کہ وہ انہیں قد کی وجہ سے کام نہ دیں، کوئی بات نہیں لیکن وہ ایک دن اداکارہ بن کر دکھائیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے اداکاری شروع کی اور مذکورہ خاتون نے بھی دیکھا۔ اگرچہ ماہم عامر نے ٹی وی چینل کی خاتون مالک کے رویے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
Comments
0 comment