3 hours ago
کراچی: سٹی کورٹ میں وکلا کا رجب بٹ پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
Webdesk
|
29 Dec 2025
کراچی : سٹی کورٹ میں وکلا کے یونیفارم پہنے افراد نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے پیر کو سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے اس دوران وہ کراچی سٹی کورٹ احاطے میں مبینہ طور پر ایک گروپ وکلا کے حملے میں زخمی ہو گئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ اپنے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے پیر کو عدالت میں پیش ہوئے، جیسے ہی وہ عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے، ایک گروپ وکلا نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رجب بٹ پر جسمانی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور منہ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا جبکہ کپڑے پھاڑ دیے گئے، رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔
عدالتی عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور کشیدہ صورتحال کے بعد حملہ آوروں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہو گئے، واضح رہے کہ رجب بٹ کیخلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے، یوٹیوبر نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
Comments
0 comment