''کون بنے گا کروڑ پتی'' امیتابھ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

''کون بنے گا کروڑ پتی'' امیتابھ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

گزشتہ سال امیتابھ بچن نے سیزن 15 کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا
''کون بنے گا کروڑ پتی'' امیتابھ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

Webdesk

|

15 Aug 2024

ممبئی :   بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے 16 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور ناظرین ایک بار پھر بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو شو کی میزبانی کرتے دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ سال امیتابھ بچن نے سیزن 15 کی  آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

لیکن 12 اگست کو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیرن 16 کا آغاز ہوا اور ناظرین نے ایک بار پھر  امیتابھ بچن کو شو کی میزبانی کرتے دیکھا جس کے بعد ان کے شو چھوڑ جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اس شو کے ساتھ 24 سال سے منسلک ہیں اور  شو کے پہلے سیزن (2000) کے لیے بگ بی کو مبینہ طور پر تقریباً 25 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا تھا ۔

جیسے جیسے یہ شو مشہور ہوتا گیا ویسے ہی امیتابھ بچن کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ان کے اس شو کے معاوضے میں اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شو کے چوتھے سیزن تک امیتابھ کا معاوضہ بڑھ کر 50 لاکھ روپے فی قسط ہو گیا تھا۔چھٹے سیزن تک امیتابھ کا معاوضہ مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک پہنچ گیا تھا جبکہ آٹھویں سیزن میں بگ بی کی فیس بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے نویں سیزن تک، یہ معاوضہ  بڑھ کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط تک ہو گیا تھا جبکہ  10ویں سیزن تک امیتابھ فی قسط 3 کروڑ روپے وصول کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بگ بی نے اس شو کے 11 سے 13 ویں سیزن کے لیے فی قسط ساڑھے 3 کروڑ روپے وصول کیے جبکہ کوئز شو کے 14ویں سیزن تک انہوں نے4کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی  شو کے 16 ویں سیزن کیلئے امیتابھ بچن فی قسط5 کروڑ روپے  فیس وصول کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!