کینیڈا میں شاہ زیب خانزادہ اور اہلیہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟ تفصیلات جانیے

کینیڈا میں شاہ زیب خانزادہ اور اہلیہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟ تفصیلات جانیے

وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق ملزم کا سراغ لگالیا اور تمام ڈیٹا جمع ہوچکا ہے، کارروائی کی جائے گی
کینیڈا میں شاہ زیب خانزادہ اور اہلیہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟ تفصیلات جانیے

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

تین روز قبل کینیڈا کے مارٹ میں شاہ زیب خانزادہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران وہاں پر ایک شخص آیا اور عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف پروگرام کرنے پر انہیں ہراساں کیا۔

مذکورہ شخص نے شاہزیب خانزادہ سے عمران خان، اہلیہ کے خلاف پروگرام کرنے پر جواب طلب کیا اور معافی مانگی اس دوران معروف اینکر کی اہلیہ بھی سہم گئیں تھیں۔

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی میڈیا، شوبز سمیت دیگر شخصیات نے مذمت کی اور اس کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس معاملے پر شاہز یب خانزادہ سے پروگرام کے دوران غیر مشروط معافی مانگی اور واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

تاہم پی ٹی آئی کا ایک دھڑا شہباز گل سمیت دیگر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کا دفاع کررہے ہیں اور وہ اس کو اینکر کے بشری بی بی و عمران خان کے خلاف بیانات کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔

اب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ملزم کی شناخت اور اس کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے کارکنان اس شخص کے گھر کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم نے انہیں روک دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ ’شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا تعلق گجروانوالہ سے ہے اور وہ کینیڈا کے علاقے اونٹیریو میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم بھٹی پی ٹی آئی کا کارکن ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھٹی نامی شخص ٹویٹر، فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خواتین کو ہراساں کرتا رہا ہے اور اس کے خلاف شکایات بھی درج ہوئیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!