لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد لندن کی کونسل کے ڈپٹی میئر منتخب
ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے بلامقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے
Webdesk
|
30 May 2024
لاہور کے نواحی علاقے کماہاں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے بلامقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کی ہونسلو بارو میں مئیر اور ڈپٹئ مئیر آف ہونسلو بارو کے انتخابات کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں خاتون مئیر کیرن سمتھ اور ڈپٹی مئیر آف ہونسلو ملک شکیل اکرم کو منتخب کیا گیا۔شریک سابق ممبر آف پارلیمنٹ روتھ کیڈبری اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ سیما ملہوترہ نے کہا کہ میئر کیرن سمتھ اور ڈپٹی مئیر ملک شکیل احمد بہترین انتخاب ہیں، ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔
کونسلرز اور کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات نے بھی خاتون مئیر کیرن سمتھ اور ڈپٹی میئر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
Comments
0 comment