2 hours ago
امریکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد جان سے گئے
طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم کے لیے روانہ ہوا تھا
Webdesk
|
21 Aug 2026
واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا .جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم کے لیے روانہ ہوا تھا اور کیپ نیونیہم ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 2 پائلٹس اور 6 مسافر سوار تھے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
حادثے کی فوری وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں. تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Comments
0 comment