معروف ڈرامہ آرٹسٹ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں

معروف ڈرامہ آرٹسٹ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں

ڈولی سوہی 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں
معروف ڈرامہ آرٹسٹ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں

Webdesk

|

8 Mar 2024

بھارت کی معروف اداکارہ ڈولی سوہی چھ ماہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد 48 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں 

بھارت کے مشہور زمانہ ڈراموں میں اپنا لوہا منوانے والی ڈولی سوہی 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں۔ 

اداکارہ کے بھائی منٹوں کے مطابق ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے علاج کا سلسلہ جاری تھا، بیماری اور کمزوری کے باعث وہ ڈراموں کی شوٹنگ میں بھی حصہ نہیں لے رہی تھیں۔ 

دوسری بہن امن دیپ کو ایک ماہ قبل جوائنڈس ہوا جس کے سبب وہ بھی آپولو اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ایک روز قبل امن دیپ کا انتقال ہو اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈولی سوہی چل بسیں۔ 

واضح رہے کہ امن دیپ بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں مگر دونوں بہنوں میں زیادہ مقبولیت ڈولی سوہی کو حاصل ہوئی۔ 

دونوں بہنوں کے اچانک ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہونے پر خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی،ڈولی سوہی اپنے پیچھے ایک 14 سالہ بیٹی امیلی چھوڑ ا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!