معروف امریکی اداکار نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

معروف امریکی اداکار نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

امریکی اداکار جیمز رینسن نے جمعہ کو خودکشی کی۔
معروف امریکی اداکار نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Webdesk

|

22 Dec 2025

مشہور امریکی ڈراما سیریز دی وائر میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے امریکی اداکار جیمز رینسن46 برس کی عمر فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے میڈیکل حکام کا بتانا ہے کہ امریکی اداکار جیمز رینسن نے جمعہ کو خودکشی کی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارجیمز رینسن کی اہلیہ نے شوہر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'میں تم سے ہزار بار محبت کر چکی ہوں اور جانتی ہوں کہ دوبارہ بھی کروں گی'۔

یاد رہے کہ جیمز رینسن نے دی وائر کے دوسرے سیزن میں Ziggy کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک اناڑی اور انتشار پسند چھوٹے درجے کا مجرم تھا۔ یہ سیریز دنیا کی بہترین ٹی وی سیریز میں شمار کی جاتی ہے۔

دی وائر کے ساتھی اداکار وینڈل پیئرس نے اداکار کی موت پر سوشل میڈیا پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے بھائی مجھے افسوس ہے کہ میں تمہارے لیے وہاں موجود نہ ہو سکا'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!