21 mins ago
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ کا دوسری شادی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
26 Nov 2025
مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر اذلان شاہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی اجازت سے دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اذلان نے یہ بیان انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ خود یہ معلومات اپنے چاہنے والوں تک پہنچانا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور غلط بیانی سے بچا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اُن کی زندگی کا ایک بڑا اور غیر متوقع قدم ہے، مگر یہ سب کچھ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی اور باہمی سمجھوتے کے بعد ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید گزارش کی کہ ان کے خاندان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، کیونکہ یہ اُن کی نجی زندگی کا حصہ ہے اور اسی دائرے میں رہنا چاہیے۔
یوٹیوبر نے مداحوں سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اذلان کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ جاوید خان نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں وریشہ سے شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک کمسن بیٹی بھی ہے۔
Comments
0 comment