مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل آنے پر اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا
مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

Webdesk

|

28 Nov 2025

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سب سے مقبول سائنس فکشن انگلش سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشہور زمانہ فلم کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔

کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔

May be an image of ‎text that says "‎y STI SINAGER 瘦 AN GER للى GS on Netflix! INDIAN PEOPLE IN SOLIDARITY WITH PALESTINE BDSINDIA BDS INDIA‎"‎

فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

بائیکاٹ اسٹرینجرز تھنگر کی مہم دنیا بھر میں جاری ہے جس کی وجہ سیریز میں ول بائرز کا اہم کردار نبھانے والے اداکار نوح شناب کی جانب سے صہونی نظریے کی حمایت ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔

 انہوں نے یہ پوسٹ 7 اکتوبر کو کی جس کے بعد صارفین نے شدید ردعمل دیا اور پھر یہ معاملہ دب گیا تھا تاہم ایک بار پھر صارفین کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے۔

اداکار نے پوسٹ میں حماس کے حملے کی مذمت اور اسرائیل کے ردعمل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک یہودی امریکی ہونے کی حیثیت سے میں اسرائیل میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خوفزدہ ہوں کیونکہ انہیں حماس قتل کررہی ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل آنے پر اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا مگر اب ایک بار پھر ان کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ وائرل ہورہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!