امریکی گلوکارہ ایئرپورٹ پر گرفتار، منشیات برآمد

امریکی گلوکارہ ایئرپورٹ پر گرفتار، منشیات برآمد

گلوکارہ کو ایمسٹرڈیم میں گرفتار کیا گیا
امریکی گلوکارہ ایئرپورٹ پر گرفتار، منشیات برآمد

ویب ڈیسک

|

27 May 2024

امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نکی میناج کو منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ پر اتوار کو گرفتار کیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو ایئرپورٹ پر 380 امریکی ڈالرز جرمانہ ادا کرنے پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ گلوکارہ کی گرفتاری پر پرستاروں نے برہمی اور ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

گرفتاری کے باعث نکی میناج کا ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کرنا پڑا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!