مسافر طیارہ ہوا میں ’منجمد‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

مسافر طیارہ ہوا میں ’منجمد‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

مسافر طیارہ ہوا میں منجمد ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مسافر طیارہ ہوا میں ’منجمد‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

|

21 Oct 2023

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں، کچھ منظر ایسے ہوتے ہیں کہ جو غیرحقیقی اور ترمیم شدہ دکھائی دیتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھ کر یہ گمان ہورہا ہے جسے طیارہ ہوا میں پھنس گیا ہے اور پل پر رک سا گیا ہے، یہ ویڈیو دوسری پرواز کے مسافروں نے ریکارڈ کی جو وہاں سے گزر رہے تھے۔

ویڈیو کلپ میں پرواز میں ہوا میں فریز دکھائی دیتی ہے جس سے یہ وہم پیدا ہوتا ہے کہ یہ پل کے اوپر رک سی گئی ہے۔

اس کلپ کو اینڈلیس نالج نامی اکاؤنٹ کے ذریعے انسٹاگرام پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، "طیارہ جو درمیانی ہوا میں منجمد دکھائی دے رہا ہے اس کی وجہ ایک نظری وہم ہے جسے ’پیرالیکس کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!